کاہنہ،ماں بیٹی سے گینگ ریپ کے دونوں ملزمان گرفتار

Published on August 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

میڈیکو لیگل رپورٹ مکمل جسم پر زخم کے نشانات اور زیادتی کی تصدیق
کاہنہ(یواین پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے لاہور کے علاقے تھانہ چوہنگ کی حدود میں وہاڑی کی رہائشی ماں بیٹی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے ، ، گزشتہ شب ماں بیٹی سے گینگ ریپ کے دونوں ملزمان گرفتار ، چوہنگ ڈی ایس پی جاوید صدیق،ایس ایچ او چوہنگ ملک خدا بخش،انچارج انویسٹی گیشن رانا عمر دراز اور انچارج چوکی شیرشاہ عامر ریاض نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کام لیتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا، متاثرہ ماں بیٹی کی میڈیکو لیگل رپورٹ بھی مکمل جسم پر زخم کے نشانات اور زیادتی کی تصدیق، ملزمان نقدی موبائل چھین کر اور رکشہ چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے ، پولیس نے رکشہ کی مدد سے ملزمان کو ٹریس لیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes