پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں فوری کمی جائے ڈی سی او جھنگ

Published on December 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

ok
جھنگ( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر راجہ خرم شہزاد عمر نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ کمی کرکے حکومت نے عوام کو انقلابی ریلیف پہنچائی ہے لہٰذا اس تناظر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں فوری کمی لانے کے حوالہ سے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں اوراس ضمن میں کسی قسم کی رکاوٹ اور نااہلی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنرز اپنے تحصیلوں میں پٹرول پمپوں پر ڈیزل اور پٹرول کی نئی کمی شدہ قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں جبکہ سیکرٹری ضلعی ٹرانسپورٹ اتھارٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے نئے کرایہ جات پر ہر صورت میں مکمل طورپر عمل درآمد کروانے کا پابند ہوگا۔یہ ہدایات انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے خصوصی ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ڈی سی او نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں انہیں کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد باربرداری کے خراجات میں بھی واضح کمی آئی ہے لہٰذا روز مرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی بھی یقینی امر ہے۔لہٰذا مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری اور تمام پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس اپنے دفتروں میں بیٹھنے کی بجائے تاجر راہنماؤں کے ساتھ میسر رابطہ بحال کرکے قیمتوں کی کمی پر مکمل طور پر عمل درآمد کروائیں۔ڈی سی او راجہ خرم شہزاد عمر نے ضلعی حکومت کے ای ڈی او وز ، ڈی اووز اور ڈپٹی ڈی اووز اور دیگر افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف عوام کو ریلیف پہنچانے کی کاروائیوں میں مزید تیزی اور بہتری چاہتے ہیں لہٰذا تمام محکموں کے سرکاری افسران و اہلکار اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ سخت تادیبی کاروائی کیلئے خود کو تیار کر لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود اچانک چھاپے مار کر دفاتر میں حاضری کو چیک اور اہلکاروں کی عوامی مسائل اور معاملات کے حل کیلئے دفتری کاروائی کا جائزہ بھی لیں گے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy