زیرالتواء کیسز کو جلدازجلدنمٹانے کی کارکردگی کے جائزے کا فیصلہ

Published on August 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

رکشہ اور چنگچی ڈرائیورز کی رجسٹریشن کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو سفارشات بھیجنے کا فیصلہ
لاہور/ہارون اباد(یو این پی ) محتسب پنجاب لاہور افس سے جاری علامیہ میں جملہ میڈیا نمائندگان کو واٹس آپ کے ذریعہ اگاہ کیا گیا ہے ، عوامی شکایات کےبروقت ازالے اور زیرالتواء کیسز کو جلدازجلدنمٹانے کے سلسلے میں تمام ایڈوائزرز کی کارکردگی کے جائزے کا فیصلہ ہوا ہے ، محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں زیرالتواء کیسز کو جلد نمٹانے کیلئے ایک موبائل ایپلی کیشن لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس کے ذریعے تمام ایڈوائزرز کو ریڈ الرٹ جاری کیا جائے گا، استعدادکار کو بڑھانے کیلئے معاون سٹاف کو ٹیوٹا کے زیرنگرانی آئی ٹی ریفریشر کورسز کروائے جائیں گے،مزید تفصیل میں مطلع کیا گیا ہے کہ رکشہ اور چنگچی ڈرائیورز کی رجسٹریشن کے سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ کو سفارشات بھیجنے کا اہم فیصلہ بھی ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes