مذہبی منافرت کی بجائے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔رانا امان اللہ خان

Published on August 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

فرقہ واریت کی بجائے مذہبی ہم آہنگی اور اخوت اور محبت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
نارووال(یو این پی)ماہ محرم ہمیں امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے،ملکی استحکام کیلئے امن، وحدت اور باہمی احترام کو یقینی بنایا جائے ہمیں فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کی بجائے مذہبی ہم آہنگی اور اخوت اور محبت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہارسابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نارووال رانا امان اللہ خان نے اسامہ امان اللہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ تمام مذاہب و مسالک کے افراد محرم الحرام پر تحمل اور برداشت کا دامن کسی صورت نہ چھوڑیں اور باہمی اخوت،مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام ہمیں امن سے رہنے کی تلقین کرتا ہے۔ امام حسین علیہ اسلام نے حق اور باطل کو واضح کرنے کیلئے ا پنی اوراپنے خاندان کی قربانی دے کر رہتی دنیا تک مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ امن،بھائی چارے اور باہمی اتفاق و اتحاد کا درس دیتا ہے،اس مہینے کے تقدس کے پیش نظر ہمیں فرقہ واریت،مذہبی وسیاسی منافرت کی بجائے مذہبی ہم آہنگی،سیاسی رواداری اور اخوت و محبت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،اس ماہ میں اہل بیت نے دین اسلام کی خاطر عظیم قربانیاں دیں۔ سب پر لازم ہے کہ وہ بھائی چارے کی فضا کو قائم ر کھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes