چین کے سابق وزیراعظم لی پنگ کے اہلخانہ کو بدعنوانی کے الزام میں تفتیش کا سامنا

Published on February 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 888)      No Comments
07

بیجنگ (یو این پی) چین کے سابق وزیراعظم لی پنگ کے اہلخانہ کو بدعنوانی کے الزام میں تفتیش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔چین کا انسداد بدعنوانی کمیشن صدر شی جین پنگ کی انسداد بدعنوانی مہم کے سلسلے میں 26 قومی اداروں کا جائزہ لے گا جس کے باعث سابق وزیراعظم لی پنگ کے اہل خانہ کو پوچھ گچھ کے مرحلے سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔ سابق وزیراعظم لی پنگ کی صاحبزادی لی شاولن کے ادارے پاور انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ بھی تحقیقات کی زد میں ہے۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعظم کے اہل خانہ جن کمپنیوں سے وابستہ رہے ان سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ غیر جانبدارانہ تجزیہ کے مطابق لی شاولن کو مہنگے ملبوسات کے شوق کی وجہ سے شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ تفتیش کیسے آگے بڑھے گی۔2006- اور2007ء کے درمیان لی شاولن اور ان کے شوہر کی جانب سوس بنک میں 25 لاکھ ڈالر جمع کروانے کے انکشاف کے بعد بھی بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بنیں۔ قبل ازیں سابق سیکورٹی چیف زوبونکانگ اور ان کے ساتھیوں کو بدعنوانی کے خلاف تحقیقات کا ہدف بنایا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes