کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے تین دھماکوں میں 10 امریکی فوجیوں سمیت ساٹھ افراد ہلاک

Published on August 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

کابل (یواین پی) کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے تین دھماکوں میں 10 امریکی فوجیوں سمیت ساٹھ افراد ہلاک جبکہ ایک سو چالیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، روسی میڈیا کے مطابق داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔پینٹاگون نے کابل دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے اس واقعے میں عام افغان شہریوں سمیت امریکی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر طالبان کا کہنا ہے کہ ہمارے جنگجوؤں کو داعش سے خطرہ ہے لیکن اس کے باوجود وہ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ادھر وائٹ ہاؤس نے کابل دھماکے بارے امریکی صدر جو بائیڈن کو بریفنگ دی ہے۔خیال رہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے افغان عوام پر زور دیا کہ وہ کابل ایئرپورٹ سے دور ہٹ جائیں کیونکہ وہاں داعش کے دہشتگرد حملے کا خطرہ ہے۔ اس سلسلے میں واشنگٹن، لندن اور کینبرا نے ایک قسم کا انتباہ جاری کیا تھا، اس میں افغان شہریوں پر زور دیا گیا تھا کہ وہ علاقے سے نکل جائیں۔ نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اس وقت دھماکے کی جگہ پر لاشوں کے ڈھیر پڑے ہیں۔ بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی صورتحال بہت بگڑتی جا رہی ہے، ہم اسے کنٹرول نہیں کر سکیں گے۔افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن قریب ہے، وقت کم ہے لیکن افغانستان سے نکلنے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔ الرٹ میں کہا گیا تھا کہ وہ کابل ایئر پورٹ سے چلے جائیں اور سکیورٹی خطرات کے باعث وہاں جانے سے گریز کریں۔برطانوی وزارت خارجہ نے بھی کہا تھا کہ کابل ایئرپورٹ پر دہشت گردی کا شدید خطرہ ہے، برطانوی شہری دیگر ذرائع سے انخلا ممکن بنائیں۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس جگہ دھماکا ہوا وہاں سیکیورٹی امریکی فورسز کی ذمہ داری تھی۔ طالبان اپنے لوگوں کی سیکیورٹی پر توجہ دے رہے ہیں۔ شرپسندوں سے پوری طاقت سے نمٹا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme