دیامر بھاشا ڈیم 2029 تک مکمل ہوگا

Published on August 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)دیامر بھاشا ڈیم 2029 تک مکمل ہوگا اور اس سے ساڑھے چار ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، ڈیم میں 8.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ سے وابستہ حکام کے مطابق پن بجلی کا یہ اہم منصوبہ جو دریائے سندھ پر تعمیر کیا جا رہا ہے اپریل 2029 تک مکمل ہوگا۔یہ منصوبہ ملک میں پانی، خوراک اور توانائی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی تکمیل پر اخراجات کا مجموعی تخمینہ 1406,122 ملین روپے ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر چائنا پاور اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کا مشترکہ منصوبہ ہے جس کے لئے حکومت نے گزشتہ سال مئی میں معاہدے پر دستخط کیے تھے۔یہ ڈیم گلگت بلتستان کے شہر چلاس سے نیچے دریائے سندھ پر تعمیر کیا جائے گا۔ موجودہ حکومت پن بجلی کے بڑے پراجیکٹس کی تکمیل کو ترجیح دے رہی ہے اور ان کے لیے بھاری رقوم مختص کی گئی ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2020-21 میں میں پانی کے شعبے کے لیے 103.473 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ 2009-10 سے زمین کے حصول اور آبادکاری کے تحت دیامر بھاشا ڈیم پر خرچ کی جانے والی رقم 86685 روپے ہے جبکہ موجودہ حکومت نے منصوبہ پر 30273 ملین روپے خرچ کیے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes