خربوزے کے استعمال سے قبض،سینے کی جلن اور بلڈ پریشرکا علاج ممکن ہے طبی ماہرین

Published on August 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 177)      No Comments

خربوزے میں موجود پروٹین جلد کو خوبصورت ،ملائم اور قدرتی چمک بنانے میں اہم کرداربناتے ہیں
فیصل آباد (یو این پی)خربوزہ موسم گرما کا پھل ہے جس میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس کے بہت سے فوائد ہیں اس میں کیونکہ پانی بہت زیادہ مقدار میں شامل ہوتا ہے جو کہ ہاضمہ کے لئے بہت بہتر ہوتا ہے، اس سے ہاضمہ بالکل ٹھیک رہتا ہے، یہ معدہ میں موجود تیزابیت کو ختم کر دیتا ہے خربوزہ کھانے کی وجہ سے گرمی کا احساس کم ہوجاتا ہے اور بلد پریشر کنٹرول میں رہتا ہے جس کی وجہ سے دل کی دھڑکن بھی متوازن رہتی ہے۔ خربوزہ بیماریوں کی جڑ قبض کی شکایت سے بھی جان چھڑانے میں مدد فراہم کرتا ہے خربوزہ ایسا پھل ہے جو چہرے کی تازگی برقرار رکھنے کیلئے انتہائی مفید ہے اور اس میں موجود پانی جلد میں قدرتی چمک لاتا ہے جبکہ خربوزے میں موجود پروٹین جلد کو خوبصورت اور ملائم بناتے ہیں۔خربوزے کے چھلکوں سے چہرے کا براہ راست مساج بھی کیا جا سکتا ہے، اس کا گودا چہرے پر لگانے سے رنگ نکھر آتا ہے۔خربوزے کا استعمال انسانی جسم کو غذائیت اور پانی کی مقدار فراہم کر کے ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچاتا ہے 90 فیصد پانی پر مشتمل یہ پھل سینے کی جلن ختم کرنے اور تیزابیت سے بچانے میں بھی مفید ہے، اس کے استعمال سے غذا جَلد ہضم ہوتی ہے اور نظام ہاضمہ کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے تربوز کے بیج کی طرح یہ بیج بھی بے کار نہیں بلکہ اپنے اندر خصوصی فوائد سموئے ہوئے ہیں خربوزے کے بیج میں مختلف قسم کے وٹامن موجود ہوتے ہیں جن میں بی 9، ب 6 اور پی پی جبکہ طاقتور اینٹی آکسیڈینٹس سی اور اے شامل ہیں جو انسان کے اعصابی نظام کے لیے مفید ہیں خربوزے کے بیج بلڈ شوگر کو کم کرنے اور کم کثافت والے کولیسٹرول کو دور کرنے میں مدد کرتے ہیں، زنک کی اعلی مقدار کی وجہ سے خربوزے کے بیج خاص طور پر مردوں کے لیے فائدہ مند ہیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes