ڈکیت گینگ گرفتار قبضے سے لاکھوں روپے نقدی آتشی اسلحہ طلائی زیورات اور مال مسروقہ برآمد

Published on April 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

گرفتار ملزمان عرصہ دراز سے چوری ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے مزید تفیش جاری
شیخوپورہ (یو این پی) ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدائیت پر تھانہ بھکھی پولیس کی کارروائی علی شان ڈکیت گینگ گرفتار قبضے سے لاکھوں روپے نقدی آتشی اسلحہ طلائی زیورات اور مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا ایس ایچ او تھانہ بھکھی رائے عبدالحمید کے مطابق بھکھی پولیس نے دوران کارروائی شان ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی جدید اسلحہ چھ تولے طلائی زیورات سات موٹر سائکلیں برآمد ہوئیں ہیں گرفتار ملزمان عرصہ دراز سے چوری ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی ہدایت پر ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاہم شیخوپورہ پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے شب وروز کوشاں ہے شہری کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری پولیس کو دیں تاکہ بروقت قانون شکن عناصر کا محاسبہ کیا جاسکے کیونکہ شہریوں کا تحفظ بھکھی پولیس کی اولین تر جیحات میں شامل ہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog