اوکاڑہ اور اس کے گردو نواح میں عوام کی آگہی کیلئے کیمپ لگائے جائیں گے ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر

Published on September 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 148)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) شہر اور کے نواحی علاقوں میںاوکاڑہ یونیورسٹی نے کرونا ویکسین کے حوالے سے بڑے پیمانے پہ آگہی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کی زیر صدارت ہونے والے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اس اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد ڈاکٹر رضوان اشرف اور ڈپٹی دسٹرکٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر احسان سمیت مختلف شعبہ جات کے اساتذہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے تمام اسٹاف اور طلباء میں سو فیصد ویکسینیشن یقینی بنانے اور عوام الناس میں اس ویکسین کی اہمیت اور ضرورت کا شعور بیدار کرنے کےلیے دس ممبران پہ مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ طلباءکی مدد سے اوکاڑہ اور اس کے تمام مضافاتی علاقوں میں کمیونٹی آوٹ ریچ کے ذریعے لوگوں میں ویکسین کے حوالے سے آگہی پیدا کریں اور اس کے ساتھ ساتھ اوکاڑہ اور رینالہ خورد میں اس مقصد کےلیے کیمپ بھی لگائے جائیں۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے تمام داخلی راستوں پہ ویکسین بوتھ قائم کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ یونیورسٹی آنے والے ہر فرد کیلئے ویکسین کی آسان فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ پروفیسر زکریا نے اس بات پہ زور دیا کہ تمام اساتذہ اور انتظامی اسٹاف اس بات کو یقینی بنائے کہ یونیورسٹی کا کوئی ملازم یا طالب علم ویکسین کے بغیر نہ ہوئے۔ انہوں نے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کےلیے سخت اقدامات کا اعلان بھی کیا۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق 18000 طلباءاور 300 سو سے زائد اسٹاف میں سے اس وقت تک 99 فیصد ملازمین اور 50 فیصد سے زائد طلباء ویکسین لگوا چکے ہیں، اور یونیورسٹی انتظامیہ باقی افراد کی ویکسینیشن کو یقینی بنانے کےلیے سخت عملی اقدامات کر رہی ہے۔

 

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes