نقیب اللہ قتل کیس، ایک اور پولیس اہلکار گرفتار، ملزمان کی تعداد 11ہوگئی

Published on February 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments


کراچی(یوا ین پی) پولیس نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ایک اور گرفتاری کرلی جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 11 ہوگئی۔کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹان میں 13 جنوری کو جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نقیب اللہ محسود کے کیس کی تفتیش جاری ہے جس میں پولیس سابق ایس ایس پی ملیر را ؤانوار کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے جب کہ کیس میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے قائد آباد میں کارروائی کی جس میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)اور انویسٹی گیشن پولیس نے مشترکہ طور پر چھاپہ مارا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک گرفتاری عمل میں آئی جس میں پولیس اہلکار جمیل عباسی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جمیل عباسی ملیر سٹی تھانے میں تعینات تھا اور ایس ایچ او شاہ لطیف ٹان کا گارڈ بھی تھا۔پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ جمیل عباسی کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ کیس میں اب تک گرفتار کیے گئے ملزمان کی تعداد 11ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ نقیب اللہ محسود قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر را انوار روپوش ہیں جو سپریم کورٹ کے طلب کیے جانے کے باوجود بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题