بھارتی فوج کے سامنے غلیل تانے کشمیری بچے کی سوشل میڈیا پر دھوم

Published on August 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 449)      No Comments

05555
سرینگر(یو این پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں سے نفرت کا یہ عالم ہے کہ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی اب اس کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں، ایسے ہی ایک بچے کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو رہی ہیں جس میں اس نے بھارتی فوجیوں کے سامنے غلیل تانی ہوئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران آزادی کے متوالوں کی جانب سے قابض بھارتی فوج کے خلاف مظاہروں میں اضافہ ہوا ہے، بوڑھے، نوجوان، خواتین یہاں تک کہ بچے بھی نہتے ہونے کے باوجود سڑکوں پر جدید ترین ہتھیاروں سے لیس قابض بھارتی فوج کے سامنے سینہ سپر ہے۔ سری نگر میں ایسے ہی ایک بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہے جس نے ہاتھوں میں غلیل تھام رکھی ہے اور فوجی اس سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رائی کو پہاڑ بنانے کے لیے مشہور بھارتی میڈیا اس بچے کی آںکھوں میں جلتی آزادی کی شمع کو عام بھارتیوں کو دکھانے کی جرات نہیں رکھتا لیکن بھارت میں بھی اس تصویر کو دیکھنے کے بعد یہ احساس جاگ رہا ہے کہ اب کشمیریوں کو مزید زیادہ عرصے تک ان کے حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ دوسری جانب برہانی وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں جاری مظاہروں کے دوران قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 74 کشمیری شہید جب کہ ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں جب کہ پیلٹ گن کے چھروں کی وجہ سے سیکڑوں کشمیری بینائی سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme