بند گوبھی موٹاپے کے تدارک اور کنٹرول کے لئے مسلمہ ہے طبی ماہرین

Published on September 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments

جو خواتین بند گوبھی کا سلاد مستقل استعمال کرتی ہیںوہ کینسر میں مبتلا نہیں ہوتیں
فیصل آباد (یو این پی) بند گوبھی میں ایک مادہ ٹیرٹرانک ایسڈ پایا جاتا ہے۔ جو شوگر اور کاربوہائیڈریٹس کو چربی میں تبدیل کرنے سے روکتا ہے۔لہذا بند گوبھی کی غذائی و طبی افادیت موٹاپے کے تدارک اور کنٹرول کے لئے مسلمہ ہے۔اس اعتبار سے دیکھا جائے تو موٹاپے کی شکار خواتین کے لئے بند گوبھی نہایت مفید غذا ہے۔ سو گرام بند گوبھی میں صرف 27کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ اتنی مقدار کی گندم میں 240کیلوریز ہوتی ہیں۔ ویسے بھی بند گوبھی میں ایسے اجزائپائے جاتے ہیں جو انسانی بدن کو زوال پذیر ہونے سے بچاتے ہیں۔ یہ جوانی کی محافظ غذا ہے۔ لہذا بند گوبھی کا سلاد خواتین کو مستقل طور پر اپنی خوراک میں شامل رکھنا چاہیے واضح رہے کہ خواتین میں کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے لیکن جو خواتین بندگوبھی کا سلاد مستقل استعمال کرتی ہیںوہ کینسر میں مبتلا نہیں ہوتیں اس میں لیوپیول، سنگرین اور سلفر موجود ہوتا ہے جو کینسر کے ٹیومر کو بڑھنے نہیں دیتانہ اسکو پیدا ہونے دیتا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme