عوام کو اچھی خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی:عثمان بزدار

Published on September 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

لاہور(یواین پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کی روایات کے برعکس انتظامیہ اور پولیس سیاسی طور پر آزاد اور فیصلے کرنے میں خود مختار ہے۔ انتظامیہ اور پولیس کو خود مختاری دینے کی ایسی مثال نہ پہلے تھی نہ آئندہ نظر آئے گی۔ عوام کی خدمت کرنے والے افسرو ں اور عملے کے ساتھ کھڑا ہوں۔ اچھے نتائج اور بہترین سروس ڈلیوری کیلئے پولیس اور انتظامیہ کو مربوط انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیر جانبداری اور قواعد و ضوابط کے مطابق فرائض سرانجام دینا اچھے افسر کی پہچان ہے۔ انتظامیہ او رپولیس کی منظم کاوشوں میں کامیابی پوشیدہ ہے۔عوام کو اچھی خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور یہ وقت محنت کر کے عوام کو ڈلیور کرنے کا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عام آدمی کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کیلئے نئے عزم اورجذبے سے کام کرنا ہوگا۔بہترین کارکردگی اور عوامی مسائل حل کرنے پر افسروں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔خراب کارکردگی پر افسروں سے باز پرس ہوگی۔ عوامی خدمت کے مشن میں کسی دباؤ کو برداشت کیاجائے گا نہ مداخلت۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题