پاکستان کا یوم دفاع قومی اور ملی جوش و جذبہ کے ساتھ آج منایا جائے گا

Published on September 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)قوم یوم دفاع آج سوموار کو روایتی جوش وجذبہ سے منائے گی،اس دن مساجد میں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی ہوگی۔اس دن کی مناسبت سے صدر مملکت، وزیر اعظم،وزرا اعلی،سپیکر،ڈپٹی سپیکر سمیت اہم سیاسی شخصیات کے خصوصی پیغامات نشر یا شائع کئے جائیں گے۔اخبارات میں یوم دفاع کی مناسبت سے خصوصی ایڈیشن شائع کئے جائیں گے۔الیکٹرانک میڈیا پر خصوصی پروگرام نشر یا شائع کئے جائیں گے۔ یوم دفاع کے موقع پر ملکی دفاع کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے نشان حیدر پانے والوں کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں جائیں گی۔اس دن وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes