دفاع وطن کیلئےکسی قربانی سےدریغ نہیں کرینگے، آرمی چیف

Published on September 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وطن کا دفاع جان سے عزیز، ہرقیمت ادا کرنے کو تیار ہیں، ہم نے دفاعی قوت میں خودانحصاری کےذریعےملکی دفاع کوناقابل تسخیربنادیا، جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب، آرمی چیف کا اعتدال پسند اورجدیداسلامی فلاحی ریاست بنانے کے عزم کا اظہار- تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے انہیں وطن کا دفاع جان سے زیادہ عزیز ہے اور اس کے لیے وہ ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تمام شہداکےلواحقین اورمعززمہمانوں کوسلام پیش کرتے ہیں، قربانیوں کےبعداس وطن کوحاصل کیاگیا۔ دفاع وطن ایک مقدس فریضہ ہے،شہداکی قربانیاں وطن سےمحبت کااظہارہے،شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ہم اپنےشہیدوں کوکبھی نہیں بھولے۔آرمی چیف نے کہا کہ دفاع وطن کیلئےکسی قربانی سےدریغ نہیں کرینگے،روایتی یاغیرروایتی جنگ ہوپاک فوج نےہرچیلنج کامقابلہ کیا۔دفاعی قوت میں خودانحصاری کےذریعےملکی دفاع کوناقابل تسخیربنادیاہے،عوامی تعاون کےبغیرکوئی بھی فوج ہووہ ریت کی دیوارثابت ہوتی ہے،کچھ لوگ ملک دشمنوں کےہاتھوں میں کھیلتےہیں،دشمن کےمنفی عزائم کوکبھی کامیاب نہیں ہونےدینگے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اس عرض پاک پرپرتشدد رویےکی کوئی گنجائش نہیں، کسی شخص کوعلاقائی یالسانیت کوبنیادپرریاست کوبلیک میل کرنےکی اجازت نہیں ہوگی،طاقت کااستعمال صرف اورصرف ریاست کااختیارہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes