سبزیاں کی قیمتوں کو”آگ“ لگ گئی

Published on September 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments


لاہور(یواین پی)دوسری جانب سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتوں اورسرکاری نرخنامے میں فرق، دکانداروں کی جانب سے من مانی قیمتوں پر سبزیاں فروخت کی جارہی ہیں۔ ادرک چائنہ کا سرکاری ریٹ 390، اوپن مارکیٹ میں 450 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے، آلو کی سرکاری ریٹ45 روپے اوراوپن مارکیٹ میں 55 روپے، پیاز 68 روپے جبکہ70 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے، بینگن 34 روپے، اوپن مارکیٹ میں 60 روپے کلو، پھول گوبھی88 روپے جبکہ 100 روپیکلو میں فروخت کی جارہی ہے،اسی طرح سبز مرچ کاسرکاری ریٹ 57 روپے، اوپن مارکیٹ میں 100 روپے کلو، کھیرا دیسی 67 روپیجبکہ اوپن مارکیٹ میں 110 روپے کلو، ٹماٹر60 روپیاور70 روپے کلومیں فروخت کی جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes