چور دو گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا چاندی اور گھر کا قیمتی سامان لے اڑے
نوشہرو فیروز(یواین پی) محراب پور میں آئے روز چوری کی وارداتوں سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی چوری کی پہلی واردات لودھی کالونی کے قریب ہوئی جہاں چوروں نے چھت کے راستے گھر داخل ہوکر گھر میں الماریوں سے تین تولہ سونا پندرہ تولہ چاندی پچیس ہزار نقدی اور گھر قیمتی موبائل فون چراکر با آسانی فرار ہوگئے جبکہ چوری کی دوسری واردات محراب پور کے گاوں جیندو راجپر میں ہوئی جہاں چوروں نے مختیار علی راجپر کے گھر میں نقب لگاکر گھر میں موجود جہیز کا سامان سونا ڈیڑھ لاکھ نقدی قیمتی سامان و کپڑے جو کہ شادی کے لیے لائے گئے تھے چوراکر لے گئے چوری کی اس وادات پر کھوجی کتوں کی مدد سے چوروں کے پاوں کے نشانات کی نشاندہی شہر کے قریبی گاوں صابن راجپر کے ایک گھر میں لگے جس پر محراب پور پولیس نے گھر کے مرد حضرات کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔