اوکاڑہ،دو کم سن بھائیوں کی نعشیں نہر سے برآمد، والدین غم سے نڈھال

Published on July 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

وزیر اعلیٰ پنجاب کا واقعہ پر نوٹس آر پی او ساہیوال سے تفصیلات طلب
اوکاڑہ (یو این پی رحمان کالونی میں گزشتہ روز ایک لرزہ خیز اور افسوس ناک واقعہ رونما ہوا تھا جس میں محلہ کے دو نوجوانوں نے معمولی تکرار پر حسنین رضا کے دو بیٹوں گیارہ سالہ طحہ اور چھ سالہ علی احمد کو مدرسہ سے دینی تعلیم حاصل کرکے گھر واپسی پر راستے سے اغواء کرکے قتل کرتے ہوئے نہر لوئر باری دوآب میں پھینک دیا تھا پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا جہاں ملزمان نے اعتراف جرم کیا بچوں کی نعشوں کو تلاش کرنے کاریسکیو نے دوسرے روز آغاز کیا دوسرے روز دونوں بچوں علی احمد اور طحہ کی لاشوں کو تلاش کر لیا گیا جبکہ ریسکیو1122 کےعملہ نے آپریشن مکمل کرلیا ہے ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر آپریشن کیا گیا اور لاشوں کو برآمد کرنے میں کامیاب ہوگئے دوسری جانب مقتول بچوں کے گھر قیامت صغریٰ برپا ہے والدہ غشی کے دوروں میں مبتلا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بچوں کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلانے کے احکامات جاری کئے ہیں دونوں نعشوں کو پوسماٹم کے لیے ڈسٹرک اسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں کی ٹیم تھوڑی دیر بعد بچوں کا پوسٹ مارٹم کرے گی اور اصل حقائق منظر عام پر آئینگے کہ آیا بچوں کو کو قتل کرکے نہر میں پھینکا گیا یا زندہ حالت میں پھینکا گیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes