تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے مقبول اور قومی جماعت بن چکی ہے،گورنر پنجاب

Published on September 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

لاہور(یواین پی) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے پاکستان تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر کیانی کی ملاقات جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عوام اپوزیشن نہیں حکومت کے بیانیہ کیساتھ کھڑی ہے اور تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے مقبول اور قومی جماعت بن چکی ہے۔ملک میں کر پشن کے خاتمے ،شفافیت اور میرٹ کیلئے پہلی بار اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کنٹونمٹ بورڈز کے انتخابات میں تحر یک انصاف کی کامیابی عوام کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی جس میں سیاسی اورحکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی اور گور نر پنجاب نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں کامیابی پر وزیر اعظم عمران خان،پارٹی عہدیداروں اور پارٹی ورکرز کو مبارکبادبھی دی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme