گاڑی نہ روکنے پرچار نا معلوم نقاب پوش ڈاکوؤں کی اندھا دھندہ فائرنگ

Published on December 12, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

\"2\"
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)گاڑی نہ روکنے پرچار نا معلوم نقاب پوش ڈاکوؤں کی اندھا دھندہ فائرنگ،سردار محمد علی معجزانہ طور پر محفوظ ،اہل علاقہ عدم تحفظ کا شکار اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کھارا کا رہائشی رات 8بجے کے قریب بھلو سے کھارا کی طرف جا رہا تھا کہ سرکاری ہسپتال کی اوٹ میں چھپے چار نا معلوم نمقاب پوش ڈاکوؤں نے رکنے کا اشارہ کیا گاڑی نہ روکنے پر انہوں نے اندھا دھندہ فائرنگ کر دی جس سے گاڑی پر8فائر لگے ، نا معلوم ڈاکوؤں فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔ امیدوار برائے چیئرمین چوہدری ہارون رضا نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے بھلو روڈ اور قصور روڈ پر ڈکیتی کی وارتیں معلوم بن چکی ہیں جبکہ انتظامیہ نے پر اسرار خاموش اختیار کر رکھی ہے۔ جس کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں انہوں نے ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy