قومی یا نگراں حکومت موجودہ صورتحال کا واحد حل ہے ناہید حسین

Published on August 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 482)      No Comments

Naheed...کراچی(یواین پی)ملک میں جاری سیاسی صورتحال پر اربن ڈیموکریٹک فرنٹ کے ہنگامی اجلاس میں اہم ترین فیصلے کئے گئے ہیں اجلاس میں سیاسی عدم استحکام ،آزادی مارچ اور انقلاب مارچ پر تفصیلی غور وخوص کیا گیا۔ اجلاس میں اربن ڈیموکریٹک فرنٹکے ممبران ، عہدیداران اور مختلف شعبہ جات کے انچارجز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اربن ڈیموکریٹک فرنٹ کے بانی چیرمین ناہید حسین نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن اور اندرونِ بے دخل افراد کی بڑی تعداد کے باعث ملک موجودہ صورتحال کا متمل نہیں ہوسکتا ہے تمام فریقین کو صبر وتحمل سے کام لینا ہوگا ملکی سیاسی جماعتوں کے قائدین ورہنماؤں سے وزیر اعظم کی ملاقات خوش آئند اقدام ہے لیکن محمد میاں نواز شریف صاحب کو موجودہ صورتحال کے اصل فریقین عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سے بھی ملنا چاہئے ۔ چاہے اس کیلئے انہیں خود جانا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ حالات اگر بندگلی چلے گئے تو پھر جمہوریت کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں تمام اسٹیک ہولڈر ز درمیانی راستہ اختیار کریں مڈٹرم انتخابات مسائل کا حل نہیں ایک قومی یا نگراں حکومت تشکیل دے کر از سر نو عام انتخابات واحد حل ہے آزاد چیف الیکشن کمشنر کیلئے سابق چیف جسٹس ریٹائر ڈ تصدق حسین جیلانی کا نام پیش کرتے ہیں ،ہمیں قوی امیدہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ہمارے تجویز کردہ نام پر اتفاق کرینگے ۔ چیرمین ناہید حسین نے کہا کے اربن ڈیموکریٹک فرنٹ موجودہ صورتحال کا بڑے باریک بینی سے مشاہدہ کررہی ہے ہم وزیر اعظم پاکستان کو مخلصانہ مشورہ دیتے ہیں کہ وہ آزادی مارچ سے قبل فیصلہ کرلے اور اس سے قبل قوم کو اعتماد میں بھی لیں اس سے قبل کے کوئی ایڈونچر ہو نگراں یا قومی حکومت تشکیل دیکر تمام معاملات کا تصفیہ وقت کی اہم ضرورت ہے ہم نیک نیتی کے ساتھ حکومت وقت کو مشورہ دے رہے ہیں کیونکہ موجودہ صورتحال سے اربن ڈیموکریٹک فرنٹ لاتعلق نہیں ہوسکتی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes