ضلع میں تمام مکاتب فکر کے علماکرام آپس میں متحد ومتفق ہیں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

Published on September 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

مذہبی رواداری کی فضاءبرقرار رکھنے کے لئے ان کی شاندارخدمات قابل ستائش ہیں ڈپٹی کمشنر
فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ضلعی امن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد خالد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر مولانا محمد یوسف انور،پیر فیض رسول رضوی،مولانا محمد ریاض کھرل،سید جعفر نقوی،ڈاکٹر افتخارنقوی،یسین ظفر، ملک بخش الہی،سید تجمل حسین،عبدالرشید،اسلم بھلی،راشد محمود،میاں تنویر ریاض ودیگر شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلعی امن کمیٹی کے ارکان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی امن اورمذہبی رواداری کی فضاءبرقرار رکھنے کے لئے ان کی شاندارخدمات قابل ستائش ہیں۔انہوں نے خوشی اوراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد ضلع میں تمام مکاتب فکر کے علماکرام آپس میں متحد ومتفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ علماءکرام اپنے محراب ومنبر سے مذہبی رواداری،پیارومحبت اور قانون کی پاسداری کا درس دیں اور خصوصی طور پر جمعة المبارک کے اجتماعات میں اسوہ حسنہ پر صدق دل سے عمل پیرا ہونے اور کورونا وباءسے محفوظ رہنے کا پیغام اجاگر کریں۔انہوں نے کہا کہ علماءکرام سے گہرا رابطہ استوار رہے گا اور امن کے قیام کے لئے ان کی تجاویز کا ہمیشہ خیر مقدم کریں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امن و سلامتی دین اسلام کا طرہ امتیاز ہے جس سے دنیا و آخرت بہتر ہوتی ہے لہذا فیصل آباد کو امن کا گہوارہ رکھنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے جس کا سہرا تمام مسالک کے علما کرام کے سر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر بھی علماءکرام کی تجاویز کی روشنی میں بہترین انتظامی وحفاظتی انتظامت کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں ضابطوں نہیں رابطوں سے امن کے قیام کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے 15سے 17 سال تک کی عمر کے بچوں اور بچیوں کی بھی کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن کا آغاز کردیا ہے اس ضمن میں تعلیمی اداروں کی طرف سے فہرستیں تیار کی جارہی ہیں،علماءکرام بھی مدارس کے طالب علموں کی فہرست فراہم کریں تاکہ ویکسینیشن شروع کی جاسکے۔انہوں نے علماءکرام سے اپیل کی کہ وہ والدین میں اپنے 15 سے17 سال تک کی عمر کے بچوں کی کورونا سے بچاؤ ویکسینیشن کرانے کا پیغام عام کریں تاکہ اس وباءسے محفوظ رہا جاسکے۔اجلاس کے دوران علماکرام نے علی شہزاد کو ڈپٹی کمشنر تعینات ہونے پر مبادکباد دیتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کایقین دلایا اورکہا کہ امن ہم سب کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تعاون جاری رکھنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔آخرمیں ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی،امن وسلامتی،اتحاد ویکجہتی اورخیروبرکت کی دعا کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme