جنوبی افریقہ میں مقیم معروف شاعر وادیب سرفرازمقدم بصیرت آن لائن کے ریزیڈنٹ ایڈیٹرمقرر

Published on September 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

ممبئی(یواین پی)بصیرت آن لائن ہندوستان کاایک قدیم نیوزپورٹل ہے جو 2012 سے صحافت کے ذریعے قوم وملت کی خدمات انجام دے رہاہے۔بصیرت آن لائن نے اپنے دائرہ کارکومزیدوسیع کرنے کے لئے مختلف ممالک میں اپنے نمائندے مقررکئے ہیں،اسی ضمن میں آج بصیرت آن لائن نے جنوبی افریقہ کے لئےایک ریزیڈنٹ ایڈیٹرکاتقررکیاہے۔جنوبی افریقہ کے شہرپریٹوریامیں مقیم معروف اردوادیب اورشاعر سرفرازمقدم کوجنوبی افریقہ کاریزیڈنٹ ایڈیٹرمقررکیاہے۔یہ اطلاع بصیرت آن لائن کے اسسٹنٹ ایڈیٹرنفیس اخترنےایک پریس بیان میں دیا۔انہوں نے کہاکہ بصیرت آن لائن اردودنیاکاایک معروف اوربین الاقوامی نیوزپورٹل ہےجومستنداورتعمیری صحافت کے فروغ کواپنا اہم فریضہ سمجھتاہے،بصیرت آن لائن نے ہمیشہ ہی حق گوئی اورمثبت صحافت کو اپنانصب العین سمجھاہے اوریہی وجہ ہے کہ زردصحافت کے اس دورمیں قارئین کی بڑی تعدادبصیرت آن لائن کی خبروں پراعتمادکرتی ہے۔بصیرت آن لائن کے بانی چیف ایڈیٹرغفران ساجدقاسمی اول دن سے ہمیشہ اس کوشش میں رہتےہیں کہ بصیرت آن لائن کے دائرہ کارکوزیادہ سے زیادہ وسیع کرنے کے لئے اوربصیرت آن لائن کی افادیت کوبڑھانے کے لئے قابل اورلائق افرادکوبصیرت آن لائن سے جوڑاجائے،اسی کی ایک کڑی گذشتہ دنوں مصرکی معروف عربی واردوزبان کی ادیبہ اورشاعرہ محترمہ ڈاکٹرولاء جمال العسیلی صاحبہ ہیں،ان کی اردوزبان سے دلچسپی اوراردوکے تئیں ان کی خدمات کودیکھتے ہوئے بصیرت آن لائن نے انہیں مدیرہ اعزازی مقررکیا۔محترمہ ڈاکٹرولاء جمال العسیلی کے مشورے سے جنوبی افریقہ میں مقیم معروف ادیب اورشاعر سرفرازمقدم کوجنوبی افریقہ کاریزیڈنٹ ایڈیٹرمقررکیاہے،جنوبی افریقہ براعظم افریقہ کاایک کثیرتہذیبی وثقافتی ملک ہے،جہاں برصغیرہندوپاک سے تعلق رکھنے والے اردوزبان سے دلچسپی رکھنے والوں کی ایک بڑی تعدادآبادہے،جنوبی افریقہ میں اردوکومزیدفروغ دینے اوراس کومقبول عام بنانے کے لئے بصیرت آن لائن نے یہ اہم قدم اٹھایااورسرفرازمقدم کوریزیڈنٹ ایڈیٹرمقررکیا۔امیدہے کہ سرفرازمقدم صاحب جنوبی افریقہ میں اردوکے فروغ اوراس کی ترویج واشاعت میں سرگرم کرداراداکریں گے۔اس موقع پربصیرت آن لائن کے سرپرست ایڈیٹرمولانارشیداحمدندوی نے شاعروادیب سرفرازمقدم کے ریزیڈنٹ ایڈیٹربنائے جانے کاخیرمقدم کرتے ہوئے ان کی بصیرت آن لائن سے شمولیت کوبصیرت آن لائن کے لئے نیک فال بتایا۔انہوں نے اس موقع پرسرفرازمقدم کومبارکبادپیش کی اورامیدظاہرکی کہ ان شاء اللہ سرفرازمقدم کی شمولیت سے بصیرت آن لائن کادائرہ کارمزیدوسیع ہوگااوراس کی افادیت میں مزیداضافہ ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme