ہارون آباد،نوکروڑمالیت کی پچاس ہزار من کاٹن جل کر خاکستر

Published on September 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments

ہارون آباد(یو این پی)جنوبی پنجاب کی اہم ترین غلہ منڈی ہارون آباد میں پڑی نقد آور فصل کپاس( چاندی کا ریشہ) کے ڈھیروں میں ٹرانسفارمر کے شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگنے سے قریبا” پچاس ہزار من کاٹن جسکی مالیت نو کروڑ بنتی ہے جل کر خاکستر ہو گئی اس نا قابل تلافی نقصان سے علاقہ بھر کےچھوٹے بیسیوں زمینداران، و بیوپاری متاثر ہوئے ہیں ،میڈیا سے استفسار پر معروف بروکر راشد نور نے بتایا کہ چندسال پہلے تک ذمہ داران نے آتشزدگی کے واقعات سے نمٹنے کے کئے ہنگامی فنڈ قائم کر رکھا تھا جس کے باعث ازالہ کی صورت موجود تھی اب وہ روایت بوجوہ دم توڑ گئی ،غلہ منڈی میں موجود پلے داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بھڑکتی آگ پر بڑی حد تک قابو پایا جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ اطلاع ملنے کے باوجود تاخیر سے پہنچا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes