نوجوانوں کو اسکاؤٹس کی طرف متوجہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ غضنفر علی قادری

Published on January 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/حمید چنڈ)ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات اس ملک و قوم کے معمار ہیں، ہمیں نوجوانوں کو اسکاؤٹس کی طرف متوجہ کرنے کی اشد ضرورت ہے جس کی با مقصد تربیت سے نظم و ضبط اور احساس ذمہ داری سمیت ديگر مثبت نتائج دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال مکلی میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ٹھٹہ، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مکلی، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول براد تھہیم، ڈیسینٹ پبلک اسکول پیر گوٹھ، گرلز گائیڈ اوپن اسکاؤٹس گروپ اور ضلع کے دیگر مختلف اسکولوں کی جانب سے 8ویں سندھ اسکاؤٹس کیمپوری کراچی میں تقایر، بغیر برتن کھانہ پکانے اور ثقافت سمیت دیگر مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اسکاؤٹس میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری نور سرائی، عبدالرحمان گابار، محمد آدم کاتیار، سلیم سہتو، اخلاق مغل، جاوید میمن، سجاد حسین میمن کے علاوہ دیگر مختلف اسکولز کے اساتذہ اور اسکاؤٹس بڑی تعداد میں موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ مجھے اس تقریب میں شرکت کرنے پر بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے، یہاں آ کر اپنا ماضی یاد آگیا ہے، میں اسکاؤٹنگ کی تربیت کے لیے جاتا تھا، آج میں جس منصب پر فائز ہوں اس میں اسکاؤٹ کا بھی اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد جشن ٹھٹہ 2022 کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں تمام اسکاؤٹس رضاکار کے فرائض انجام دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے تمام ہائی اسکولز میں فوری طور پر اسکاؤٹ یونٹس کے قیام کے متعلق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکیولر جاری کرنے کی احکامات جاری کرتے ہوئے اسکاؤٹس کیلئے 50 ڈریس دینے کا اعلان کیا اور انہیں اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ قبل ازیں اساتذہ اور اسکاؤٹس نے ڈپٹی کمشنر کی آمد پر پرجوش استقبال کیا۔ انہوں نے اسکاؤٹس کو ترجیجی دینے اور انہیں آگے لانے میں اہم کردار ادا کرنے سمیت اسکاؤٹس کے اعزاز میں تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کو ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری نور سرائی نے بھی خطاب کرتے ہوئے اسکاؤٹس کی ذمہ داریوں کے متعلق روشنی ڈالی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy