بڑھتی مہنگائی اور بیرروزگاری نے عوام کا جینا مشکل کردیا؛صائمہ لیاقت

Published on September 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments

ن لیگ کی قیادت میں جلد ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا
ٹیکسلا( یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما و ممبر ضلع کونسل راولپنڈی صائمہ لیاقت نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے عمران خان اور اس کے حواریوں نے ملک تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا آئے روز بڑھتی مہنگائی اور بیرروزگاری سے عوام کا جینا مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا ہے کاروبار زندگی بری طرح متاثر عوام فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ایک کڑور نوکریاں دینے کا دعویٰ کرنے والوں نے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنا شروع کر دیا پٹرو ل کی قیمتوں میں اضافے اور ڈالر کی اڑان سے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہو گیا تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کا ایجنڈا صر ف اور صرف اقتدار کا حصول ہے جب کہ ہماری جماعت وطن عزیز پاکستان کو خوشحال اور پروقار بنانے کے لئے میدان میں آئی جمہوریت کی بقاءمیں ہی ملکی سلامتی کا راز مضمر ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوامی حقوق کی جنگ میں ہماری جماعت کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا لیکن ہم آزمائش کی اس گھڑی میں اپنی قائدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ”ن“ لیگ ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی محب وطن پاکستان کا ایک سمندر ہمارے ساتھ رواں دواں ہے سازشی عناصر اپنے عزائم میں کامیاب نہ ہو سکیں گے ”ن“ لیگ کی قیادت میں جلد ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes