پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کا آخری میچ آج مانچسٹر میں کھیلا جائے گا

Published on July 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

مانچسٹر (یو این پی)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔فاسٹ بولر حسن علی بائیں پیر میں کھنچاؤ کی وجہ سے پہلے دو میچز نہیں کھیل سکے تھے، وہ بدستور ان فٹ ہیں اور ان کی تیسرے میچ میں بھی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے 45 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes