کے الیکٹرک پی ٹی وی کی نادہندہ ہے، ایم ڈی پی ٹی وی آخر بے بس کیوں؟

Published on June 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 517)      No Comments

the-ptv-paradigm-1417287138-9381
سرکاری نشریاتی ادارے کا ایم ڈی رات کو چھپ کر اپنے ہی ادارے میں کیوں آیا؟
کراچی (بیورو نیوز) پی ٹی وی ایک کماؤ سرکاری ادارہ ہے جس سے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں کا فائدہ ہر سال حاصل ہوتا ہے اور یہ فائدہ صرف کراچی سینٹر حاصل کرتا ہے اور دیگر چینلز کو بھی کراچی سینٹر کی وجہ سے ابھی تک چلایا جا رہا ہے۔ اس فائدے سے صرف وہ ہی لوگ مستفید ہوتے ہیں جو ایم ڈی کے قریب اور خاص ہوتے ہیں اوراس کا نقصان ادارے کے اُن کارکنان کو پہنچتا ہے جو اپنی انتھک محنت سے پروگرامز کو تیار کراتے ہیں اور ان پروگرامز کی مد میں کروڑوں روپے کے اشتہارات حاصل کیے جاتے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کے الیکٹرک جس طرح سے لوگوں سے بجلی کی مد میں مختلف ادائیگیوں کی صورت میں عوام سے جس انداز سے وصولی کر رہا ہے اور باقاعدہ ایک فورس بنائی ہے جو فوری ایکشن لیتی ہے مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ خود پاکستان ٹیلی وژن کی مقروض ہے، بجلی کے بلوں کی مد میں ہر بجلی کے بل میں ایک مخصوص رقم حاصل کی جاتی ہے جس کا ایک حصہ پی ٹی وی کو ملتا ہے، اس کا آئیڈیا کہنہ مشق پروڈیوسر ظہیر خان کا تھا جو آج تک جاری و ساری ہے۔ ماضی میں نظر دوڑائیں تو پی ٹی وی کے حالیہ ایم ڈی نے کراچی الیکٹرک کے سی ای او سے ادائیگیوں کے سلسلے میں سرکاری نشریاتی ادارے کے کراچی مرکز کے اعلی عہدیداران کو سندیس بھیجا تھا کہ کے الیکٹرک کے سی ای اوسے کراچی میں ان کی ایک میٹنگ کال کی جائے جس میں لائحہ عمل تیار کیا جائے جو رقوم کے الیکٹرک کی مد میں ذمہ ہیں وہ حاصل کی جائیں۔ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ ان عہدیداران نے جب کے الیکٹرک کے پرسنل سیکریٹری سے سی ای او سے میٹنگ کے لیے وقت مانگا تو وہ صاحب ملنا تو درکنار انہوں نے فون پر بھی جواب نہ دینا گوارا کیا۔ اس صورت میں سوال اٹھتا ہے کہ سرکاری نشریاتی ادارے کے ایم ڈی کے ساتھ آخر یہ سلوک کیوں کیا گیا؟ اس سلسلے میں ایم ڈی نے کیوں کے الیکٹرک کے سامنے بے بس کیوں؟ ساتھ ہی انہوں نے اس عمل پر اگلا قدم کیوں نہیں اٹھایا اور پی ٹی وی کے اکاؤنٹ میں کے الیکٹرک کی جانب سے ملنے والی رقم کو ادارے میں جمع نہیں کروایا نیز ان کے خلاف آج تک ایکشن بھی نہیں لیا گیا۔ ایم ڈی پی ٹی وی کو اتنے اختیارات حاصل ہیں کہ وہ چاہے تو ان کے خلاف کیمپین بھی شروع کر سکتے ہیں اور وہ رقم حاصل کی جا سکتی ہے جو ٹی وی لائسنس کی مد میں عوام سے حاصل کی جاتی ہے جو کہ بجلی کے بل میں لگ کر آتی ہے۔ اگر یہی رقم پی ٹی وی کو مل جائے تو یقیناًمیڈیکل کی سہولیات سے کارکنان فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو کہ آج کل بالکل بند کر دی گئی ہے جس سے کارکنان میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے ۔ ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پی ٹی وی کراچی مرکز پر رمضان المبارک کی خصوصی ٹرانسمیشن میں لگائے گئے قیمتی سیٹ کو دیکھنے کے لیے خصوصی طور پر رات میں ایم ڈی چھپ کر آئے جس کے لیے ادارے کے افراد بھی حیرت میں مبتلا ہوئے کہ اتنے بڑے سرکاری نشریاتی ادارے کا ایم ڈی چھپ کر رات کو اپنے ہی ادارے میں کیوں آیا؟ اس موقع پر کارکنان کے ذہنوں میں یہ سوالات بھی پیدا ہوئے کہ کیا اُن کو میڈیا سے کوئی ڈر تھا یا انہیں کوئی تھریٹ ملی تھی یا وہ ان حالات میں ادارے کے کارکنان سے ملنا نہیں چاہ رہے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes