تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

Published on January 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments

اسلام آباد(یوا ین پی) پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی۔ہنٹر گجر نامی ہیکرز نے ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد لکھا کہ تحریک انصاف میں تبدیلی آئے یا نہ آئے،ویب سائٹ پر تبدیلی ضرور آگئی ہے،عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’گونوازگو‘ چلا گیا اب ’روعمران رو‘ ہے۔ہیکرز نے ویب سائٹ پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لکھا جب کہ رابطے کے لیے اپنا فیس بک لنک اوراپنے بارے میں تفصیل جاری کی ہے۔یوا ین پی کے مطابق واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ ہیکرز نے پی ٹی آئی کی ویب سائٹ ہیک کی ہو،اس سے قبل گزشتہ برس 12اگست کو نامعلوم ہیکرز نے ویب سائٹ کو ہیک کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题