انگلینڈ کی جانب سے آئندہ ماہ دورہ پاکستان ختم کیے جانے پر دکھ ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر

Published on September 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

لاہور: (یواین پی) برطانیہ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کیے کے بعد اسلام آباد میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا رد عمل بھی سامنے آ گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر نے لکھا کہ انگلینڈ کی جانب سے آئندہ ماہ دورہ پاکستان ختم کیے جانے پر دکھ ہے۔ میں پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت ان لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے سخت محنت کر کے دورہ ممکن بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے لکھا کہ میں کرکٹ شائقین کی مایوسی کو سمجھتا سکتا ہوں۔ اب انگلینڈکرکٹ ٹیم کے آئندہ سال دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔اس سے قبل انگلینڈ نے آئندہ ماہ دورہ پاکستان سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ہم نے انتہائی ہچکچاہٹ کے ساتھ خواتین اور مرد دونوں ٹیموں کے دورہ پاکستان سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes