اسلام میں کوئی جبر نہیں اور نہ ہی اسلام قبول کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید ہے؛قاری بشیر احمد

Published on September 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

پھولنگر(یواین پی) خطیب گلزار مدینہ مسجد نتھے خالصہ خطیب قاری بشیر احمد نقشبندی مجددی نے کہا کہ اہل سنت والجماعت کے اکابریرین، وفاقی حکومت مذہب تبدیلی بل فلفور واپس لے،ورنہ ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جائے گا، مذہب بل غیر شرعی اور قران سنت کے منافی ہے،اسلام میں کوئی جبر نہیں اور نہ ہی اسلام قبول کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید ہے، وہ ان خیالات کا اظہار میڈیا سے کر رہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ، چیئر مین محافظان نظریہ پاکستان،سنی تحریک پنجاب،آستانہ عالیہ شرقپور شریف، جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ،سنی تحریک، سنی اتحاد کونسل، جمعیت علمائے پاکستان نیاری، جماعت اہلسنت، تحریک لبیک اسلام، محافظان ختم نبوت اور دیگر عاشقان رسول ﷺ نے متفقہ طور پر وفاقی حکومت سے تبدیلی اسلام بل واپس لیا جائے ورنہ ملک گیر تحریک چلائی جا ئے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog