ضرب عضب میں افغانستان نے تعاون نہیں کیا ، عاصم باجوہ

Published on November 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 404)      No Comments

666
لندن(یو این پی) ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کہتے ہیں آپریشن ضرب عضب میں افغانستان نے تعاون نہیں کیا،دہشتگردوں کو روکنے کیلئے افغانستان کو بھی اقدامات کرنے چاہئے،پاکستان افغانستان میں امن کی کوششوں کو سپورٹ کرتا رہے گا،واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے ،لیکن آپریشن ضرب عضب کی سپورٹ میں افغانستان نے اقدامات نہیں کئے،عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ پہلے ہی بتادیا تھا کہ ضرب عضب سے بچنے کیلئے دہشتگرد افغانستان فرار ہوں گے انہوں نے کہا کہ سرحد پر سخت نگرانی کی ضرورت ہے،دہشتگردوں کو روکنے کیلئے افغانستان کو بھی اقدامات کرنے چاہئے،ڈی جی آئی ایس پی آرنے واضح کیا کہ پاکستان افغانستان میں امن کی کوششوں کو سپورٹ کرتا رہے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme