انٹر تحصیل ہاکی چیمپئن شپ بوائز فیصل آباد سٹی نے جیت اپنے نام کر لی

Published on September 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر تحصیل ہاکی چیمپئن شپ بوائز فیصل آباد سٹی نے جیت لی۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف مہمان خصوصی تھیں۔ٹی ایس اوزشبینہ حمید سٹی،ملک تصور حسین جڑانوالہ،شر جیل احمد ھانسیا صدر،محمد قاسم چک جھمرہ،عرفان رحمت اللہ سمندری، ملک اصغر کمالوی تاندلیانوالہ،شاہد تنویر گل صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن،رانا خالد سابق صوبائی کوچ،شہزاد احمد چشتی ڈویژنل کوچ،رانا انصر اکیڈمی کوچ اور ملک عثمان سومی بھی موجود تھے۔فائنل میچ تحصیل فیصل آباد سٹی اور تحصیل جڑانوالہ کے درمیان کھیلا گیا پہلے ہاف میں جڑانوالہ کی ٹیم نے ایک گول کرکے برتری حاصل کی جبکہ دوسرے ہاف میں فیصل آباد کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گول کرکے چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیز بھی تقسیم کی گئیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme