شادی شدہ خاتون کو بیدردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

Published on June 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)سوئی ہوئی نوجوان شادی شدہ خاتون کو بیدردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیاسسر کا عورت کے والد پر قتل کرنے کا الزامتفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے علاقے تحصیل مورو کے گاو¿ں ساو¿ن ڈورو میں 25 سالہ شادی شدہ عورت کریمہ زوجہ معشوق زرداری کو نیند کی حالت میں سینے میں گولیاں مارکر بیدردی سے قتل کردیا گیا جس کی اطلاع پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی ہے مقتولہ کے سسر غلام مصطفیٰ زرداری کا کہنا ہے کہ میری بہو کو اس کے والد صاحب زرداری نے گھر میں گھس کر پسٹل سے فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کیا ہے جبکہ باخبر ذرائع کے مطابق مقتولہ کو اس کے شوہر نے گھریلو تنازعہ پر قتل کیا ہے ایس ایچ او لاڑک کے مطابق مقتولہ کے والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے مرحومہ کو کیوں قتل کیا گیا کس نے قتل کیا اس معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں جلد قتل کے اصل مجرموں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائینگے چاہے قاتل کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题