بحر ہند میں ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی تلاش کا کام دوبارہ معطل کر دیا گیا

Published on April 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 559)      No Comments

055

پرتھ ۔۔۔ بحر ہند میں ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی تلاش کا کام دوبارہ معطل کر دیا گیا۔ بدھ کو تکنیکی مسائل کے باعث بحرہند میں لاپتہ ملائیشین طیارے کی تلاش اس وقت معطل کر دی گئی جب امریکی بحریہ کا زیر آب ڈرون ہدف کو تلاش کئے بغیر سطح پر واپس آ گیا۔ پرتھ کے ساحل سے 2 ہزار کلومیٹر دور ملائیشیا ایئر لائنز کی پرواز ایم ایچ 370 کی بحری و فضائی تلاش کا کام جاری ہے۔ ملائیشین طیارے کے لاپتہ ہونے کے 6 ہفتے بعد زیر آب خود کار گاڑی بلیو فن 21 کو ٹھوس اشارے ملے جس کے بعد ملبہ کی تلاش کی امید بندھی تھی۔ ملائیشیا کے حکام اب بھی بوئنگ 777 کے لاپتہ ہونے میں میکانکی مسائل رد نہیں کرتے تاہم ان کا کہنا ہے کہ شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ طیارے کو جان بوجھ کر اس کے متعین راستے کوالالمپور۔بیجنگ سے موڑا گیا۔ طیارے کے بلیک باکس میں ریکارڈ اعداد و شمار اور کاک پٹ اور عملہ کے درمیان ہونے والی گفتگو کا ریکارڈ ہی طیارے میں ہونے والی کارروائی کے بارے میں جوابات فراہم کر سکتا ہے۔ طیارے کو تلاش کی قیادت کرنے والی آسٹریلیا کی ایجنسی نے کہا ہے کہ نامعلوم فنی مسائل کی وجہ سے بلیو فن بدھ کو سطح آب پر واپس آ گئی اور اس سے ڈرون لوڈ کئے گئے۔ ڈیٹا کے تجزیہ سے کوئی اہم سراغ نہیں ملا تاہم تلاش کا مشن جاری رکھنے کیلئے اس کو دوبارہ مشن پر بھیج دیا گیا۔ ایک روز قبل بھی 4.5 کلومیٹر 14750 فٹ سے زائد گہرائی کی حد میں جانے کی وجہ سے بلیو فن ڈرون کی تلاش کا مشن معطل کر دیا گیا تھا۔ امریکی بحریہ کے حکام نے کہا ہے کہ ڈرون کو 600 مربع کلومیٹر کے علاقہ میں دوبنے والے طیارے کی کی تلاش میں 2 ماہ لگ سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes