پشتون کلچر پاکستانی ثقافت کے گلدستے کا ایک خوبصورت پھول ہے؛بلاول بھٹو

Published on September 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پشتون کلچر ڈے پر پوری قوم خصوصاً پشتون عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون کلچر پاکستانی ثقافت کے گلدستے کا ایک خوبصورت پھول ہے۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پشتون کلچر ہمارا قومی و تاریخی ورثہ ہے، جس پر پاکستان کو فخر ہے،پختون عوام تاریخی طور بھادر، حریت پسند اور ثابتقدم رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ثقافتی دن منانے سے ملک میں امن اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت و متعلقہ ادارے پشتون کلچر اور پشتو ادب کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes