دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن آج منایاجائیگا

Published on September 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن آج سوموار کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدسیاحت کی سماجی،ثقافتی اور معاشی اہمیت سے عوام کو آگاہ کرنا ہے اس دن کے حوالے سے پاکستان ٹور ازم ڈویلپمنٹ اورسماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گاجن میں مقررین سیاحت کے فروغ اور اہمیت کے متعلق روشنی ڈالیں گے۔سیاحت کا عالمی دن ہر برس 27ستمبر کوپاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔پاکستان بھی قدرتی حسن کی دولت سے مالا مال ہے،صدیوں پرانی تہذیب کے آثار،ہڑپہ،گندھارا تہذیب،ملتان کی ثقافت اور صوفی ازم بھی سیاحوں کی دلچسپی کے مرکز ہیں لیکن حکومتی عدم دلچسپیوں،معاشی بدحالی،دہشت گردی اور دیگر عوامل کے باعث ٹور ازم انڈسٹری ابتر صورتحال کا شکار ہے جس کیلئے حکومتی توجہ اور بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes