پیر محمد یوسف چشتی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ ہونگے
لاہور(یواین پی)الحاج پیر محمد یوسف چشتی پرانی بھکھی شریف والے 11دسمبربروز پیرکوعمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے علامہ اقبال ایئر پورٹ لاہور سے سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ اکیس روز قیام کریں گے ،الحاج پیر محمد یوسف چشتی اپنے اس روحانی دورہ میں آقاجی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ اقدس پہ بھی حاضری دیں گے ،خوشی کے اس پرمسرت موقع پہ الحاج پیر محمد یوسف چشتی کو سنیئر صحافی حاجی باؤاصغر علی اور پیر سید ظہیرالحسن بخاری ،میاں ضمیرالحسن جشتی ،حاجی میاں احمد علی خلیفہ و دیگر نے خصوصی مبارک باد پیش کی اور نیک دعاؤں کا اظہار کیا ۔