پبلک سروس کمیشن اور این ٹی ایس کے ذریعے نوجوانوں کو ملازمتیں دیں گے ظفر اقبال ملک

Published on September 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 131)      No Comments

یکم اکتوبر سے کالجز میں بائیو میٹرک حاضری کا نظام دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے وزیر تعلیم کی گفتگو
کوٹلی(یو این پی)محکمہ تعلیم میں تمام تقرریاں میرٹ پر کی جائیں گی۔پبلک سروس کمیشن اور این ٹی ایس کے ذریعے نوجوانوں کو ملازمتیں دیں گے،مسلم لیگ ن کی گزشتہ حکومت نے این ٹی ایس میں صوابدیدی نمبر شامل کر کے گھپلے کےے۔تحریک انصاف کی حکومت این ٹی ایس میں ترمیم کر کے اسے مکمل طور پر شفاف اور غیر جانبدارادارہ بنائے گی۔سرکاری کالجز میں اساتذہ کی بائیو میٹرک حاضری کو لازمی قرار دےا گےا ہے یکم اکتوبر سے کالجز میں بائیو میٹرک حاضری کا نظام دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر تعلیم کالجز ظفر اقبال ملک نے یو این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ راج محل میں تعلیم، صحت سمیت انفراسٹریکچر کو بہتر بنانا میری اولین ترجیح ہے۔یونین کونسل گوئی میں گرلز کالج اور نڑالی موہاڑ میں بوائز انٹر کالج بھی دوں گا۔عوام نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گاتاہم تمام مسائل بیک وقت حل نہیں ہو سکتے ،راج محل کی پنتیس سالہ پسماندگی کوختم کرنے میں وقت درکار ہے۔ ظفر ملک نے کہا کہ جماعتی کارکنوں کو ان کا جائز مقام ملے گا اپنے حلقہ کے ہر سپورٹر و ووٹر کو جانتا ہوں۔ لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لےے راج محل کے ہر یونین کونسل کا دورہ کروں گا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes