لیوٹن : سید حسین شہید سرورکا مختلف شخصیات کی وفات پر تعزیت

Published on April 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

01
لیوٹن(یواین پی) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیرکے مرکزی رہنماء سیدحسین شہید سرور ، حاجی حسن شہید کاظمی،، سیدحسنین شہید اور شاہد حسین سید نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں لوٹن کے چوہدری قاسم آرائیں اور کامران آرائیں کے بڑے بھائی جوان سال چوہدری اعظم آرائیں کے انتقال پر، برطانیہ کے صحافی راؤ شہزاد خان کے والدمحترم ، ممبربارکونسل آزاد کشمیرچوہدری اعظم فاروق ایڈوکیٹ کی والدہ ماجدہ، کشمیری پروفیسر سید محمود شاہ مرحوم، ملٹن کنز کے علامہ قاضی عبدالرشید چشتی کے سسر محترم کے انتقال پراور لوٹن کے سیاسی و سماجی رہنماء چوہدری فاروق رولوی کے چچازاد بھائی سابق بنک منیجر چوہدری اسحاق کی رحلت پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا۔
سید حسین شہیدسرورنے لیوٹن میں مقیم مرحومین کے لواحقین اور عزیزاقارب کے گھروں میں جاکران سے تعزیت کااظہارکیااور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انھوں نے کہاکہ ہم مرحومین کے خاندانوں کے ساتھ ان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحومین کو جواررحمت میں جگہ دے اور لواحقین صبرجمیل عطاء کرے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题