وفاقی دارالحکومت کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

Published on September 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

555
اسلام آباد( یواین پی)  پشاورحملہ کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ،داخلی وخارجہ راستوں پرچیکنگ کا نظام مزید سخت کردیا گیا،ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرچھاپے کے دوران سات افغانوں سمیت چونسٹھ افراد کوگرفتارکرلیا گیا،ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرحساس اداروں ،پولیس،رینجرز نے وفاقی دارالحکومت میں مختلف جگہوں پرچھاپے مارے، لینڈ مافیا کے مرکزی کردارتاجی کھوکھرکے ڈیرے پربھی چھاپہ مارا،جہاں سے سات افغانوں سمیت بیس مشتبہ افراد کوگرفتارکرکے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا،چھاپے کے دوران ریچھ اورشیرکے علاوہ دیگرغیرقانونی طورپرپالے گئے جانوربھی سیکورٹی اداروں نے برآمد کرلئے،لینڈ مافیا سے تعلق رکھنے والے مجواوریعقوب کے ڈیروں پربھی چھاپے مارکرغیرملکی اسلحہ ،فوجی جوتے،لیپ ٹاپ،برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد مشکوک افراد کوبھی حراست میں لیا گیا،جڑواں شہروں کے دوسرے علاقوں میں جہاں سرچ آپریشن جاری ہے وہاں ہی داخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ کے نظام کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme