ملک میں ربیع الاول کا چاند جمعرات 7 اکتوبر کو نظر آنے کا امکان

Published on September 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

لاہور (یواین پی) ربیع الاول کی آمد میں کم وقت باقی رہ گیا، عید میلاد النبیﷺ کی تاریخ بتا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے ربیو الاول کے مبارک مہینے کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیشن گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں عید میلاد النبیﷺ 19 اکتوبر بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ ربیع الاول کا آغاز ممکنہ طور پر 8 اکتوبر سے ہو گا۔رپورٹ کے مطابق ملک میں ربیع الاول کا چاند 7 اکتوبر کو نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ربیع الاول کے چاند کی پیدائش 6 اکتوبر کو شام 4 بجے کے بعد ہو گی، اس لیے قوی امکان ہے کہ صفر کا مہینہ 29 ایام کا ہو گا اور 7 اکتوبر کی شام کو ربیع الاول کا چاند نظر آ جائے گا۔واضح رہے کہ 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل دی جاتی ہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes