بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام،اومنی اور موبی کیش مافیا سرگرم ، غریب عورتوں سے 200 سے 300 روپے فی شناختی کارڈ پر کٹوتی 

Published on July 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 826)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ :حمیدچنڈ)سندھ حکومت کی جانب سے ٹھٹھہ ضلع میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین عورتوں کے لیےْ عید راشن الاؤنس 2000 روپیے شروع ہونے کے ساتھ ہی اومنی اور موبی کیش کی مافیا نے غریب عورتوں سے 200 سے 300 روپیے فی شناختی کارڈ پر کٹوتی کرنا شروع کردی ہے ، غریب مستحقین عورتوں کو پیسوں کی کٹوتی کے ساتھ ساتھ پورا پورا دن ان دکانوں کے باہر کھڑا رہنا پڑتا ہے ، جس کے باعث بہت ساری عورتیں گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہوچکی ہیں ، جبکے دوسری جانب کمیشن ایجنٹ مافیا نے عورتوں کو صبع سے رات تک روڈوں پر خوار کرتے رہتے ہیں ، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کو اس پورے معاملے کا پتا ہونے کے باوجود منافہ خور مافیا کے اوپر کوئ بھی قانونی اقدام نہیں اٹھارہے ہیں، اس ضمن میں ٹھٹھہ ضلع کی سماجی ،سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کا کہنا ہے کے ضلعی انتظامیہ کو پتا ہے کے ہر تین ماہ میں یہ قسط آتی ہے اور ہر قسط پر غریب عورتوں کے ساتھ ایسا ظلم ہوتا ہے پھر بھی انتظامیہ نے اپنی آنکھیں بند رکھی ہوئ ہیں، انہوں نے مزید کہا کے انتظامیہ کو چاہیے کے مستحق عورتوں کے پیسے کاٹنے والے دکانداروں کے اوپر سخت قانونی کاروائ کی جاےْ۔
ٹھٹھہ(رپورٹ :حمیدچنڈ)گھارو کے نزدیک بابھڑہ روڈ پرنامعلوم ڈاکوں نے بھیڑوں کو چرانے والے مار کر 30 بھیڑیں چراکر بھاگ گےْ،تفصیلات کے مطابق گھارو کے نزدیک بابھڑہ روڈ پر سوزکی پک اپ میں سوار نا معلوم ڈاکوں نے بھیڑوں کو چرانے والے براد ولد لال خان جوکھیو کے ہاتھ پاوں باندھ کر شدید تشدد کرکے اس کے اوپر کلہاری کے وار کرکے جانبحق کر دیا جس کے بعد جانبحق ہونے والے کی 30 کے قریب بھیڑین بھی سوزکی میں ڈال کر لے گےْ،دوسری جانب جانبحق ہونے والے براد کے ورثاء گھارو اسپتال کے آگے لاش رکھ کر احتجاج کیا اور گھارو پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کے براد کے قاتل اور ملوث جوبداروں کو فوری گرفتار کیا جاےْ اور ان کے ساتھ انصاف کیا جاےْ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھٹھہ ،دھابیجی کے قریب سوزکی پک اپ اور موٹر سائیکل سوار میں تصادم ،دو جان بحق پانچ زخمی
ٹھٹھہ(رپورٹ :حمیدچنڈ)دھابیجی کے قریب سوزکی پک اپ اور موٹر ساےْکل سوار میں تیز رفتاری کے سبب تصادم ، 2جانبحق چھوٹی بچی سمیت5 زخمی،تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاےْ وے پر دھابیجی کے قریب سوزکی پک اپ اور موٹر ساےْکل سوار میں تیز رفتاری کے سبب تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد ٹھٹھہ کا رہاےْشی کرڑ ملاح ،اور کراچی کا رہاےْشی عقیب اللہ بٹھان جانبحق ہوگےْ جبکے چھوٹی بچی سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگےْ ہیں زخمیوں کو گھارو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکے جانبحق ہونے والوں کو ضروری کاروائ کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes