ضلع قصور میں تنظیم سازی کو یقینی بنانے اور پارٹی کو منظم اور فعال بنانے پرلیگی رہنماﺅں کو خراج تحسین

Published on September 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

پتوکی(یواین پی)ضلع قصور میں تنظیم سازی کو یقینی بنانے اور پارٹی کو منظم اور فعال بنانے پر چیئرمین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماوں کا خراجِ تحسین ،ضلع چیئرمین رانا سکندر حیات نے میڈیا سے گفتگو میں کہامسلم لیگ ن کے سینئر رہنماوں صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ سردار اویس لغاری پیر اشرف رسول ذیشان رفیق اور دیگرپارٹی کے ذمہ دران رہنماوں کی جانب سے لاہور ڈویژن کی میٹینگ بلائی گئی جسمیں تمام اضلاع کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو ہوئی میٹینگ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کو منظم اور فعال بنانے پر غور کیاگیاانہوں نے کہا ضلع بھر میں پارٹی کے منتخب ایم این اور ایم پی ایز نے پارٹی کو فعال بنا نے پر مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا میں تہہ دل سے مشکور ہوں،پارٹی کے ذمہ داران نے جائزہ لیتے ہوئے مجھے ضلع قصور کا کنو ینیئر منتخب کیااسی طرح لاہور ڈویژن میٹینگ اختتام پذیر ہوئی، بعد ازاں انہوں نے مسلم لیگ ن ضلع قصور کے یوسیز اور زونل عہدیداران ا پنے فرایض منصبی کی تکمیل کرتے ہوئے ورکروں ووٹرون اور سپورٹروں کو تیار کریں تاکہ میاں نواز شریف کے بیانیہ کی تکمیل کی جا سکے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog