پٹرول مزید 5 روپے مہنگا ہونے کا امکان

Published on September 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) یکم اکتوبر سے پٹرول مزید 5 روپے مہنگا ہونے کا امکان، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی۔ تفصیلات کے مطابق اوگرام نے 15 دن کے وقفے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کروانے کیلئے سمری تیار کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی جانب سے تیار کردہ سمری میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 5 روپے 25 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت ساڑھے 3 روپے بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا کی تیار کردہ سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی گئی ہے، قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کل بروز جمعرات کو کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں رد و بدل کر کے قیمتوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں ماہ 15 تاریخ کو بھی تمام ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا۔ 15 ستمبر کو وزارت خزانہ کی جانب سے اوگرا کی سمری میں دی گئی تجویز کے برعکس پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy