پاکستان تحریک انصاف میں سیاسی ہلچل اور نئی صف بندیاں شروع

Published on October 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پی ٹی آئی میں سیاسی ہلچل اور نئی صف بندیاں، وزیراعظم عمران خان کو پی ٹی آئی ارکان کی پارٹی چھوڑنے کی اطلاعات سے آگاہ کر دیا گیا- تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں سیاسی ہلچل اور نئی صف بندیاں شروع ہوگئیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو پی ٹی آئی ارکان کی پارٹی چھوڑنے کی اطلاعات سے آگاہ کیا گیا، اس دوران اجلاس میں نئی بحث شروع ہوگئی کہ کیا وفاقی وزیر غلام سرور خان پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر غلام سرور خان حکومتی جماعت سے ناراض ہیں، وفاقی وزیر نے غلام سرور خان سے اجلاس کے دوران (ن) لیگ میں جانے کی خبروں پر سوالات کیے اور وزیراعظم نے بھی اجلاس میں سرور خان سے دبے الفاظ میں سوالات کیے جس پر غلام سرور خان نے اپنی پوزیشن کلئیر کردی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题