پولیس کی نااہلی کی وجہ سے ضلع ٹھٹھہ منشیات کا گڑھ بن گیا

Published on October 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments

نشہ کے اڈے بند کئے جائیں نوجوان نسل کو موت کے منہ سے نکالا جائے
ٹھٹھہ (یواین پی) پولیس کی نااہلی کی وجہ سے ضلع ٹھٹھہ منشیات کا گڑھ بن گیا پولیس صرف دکھاوے طور چھاپے مارتی نظر آتی ہے جب منشیات پکڑی جاتی ہے تواس منشیات کوغائب کردیا جاتا ہے جب صحافی منشیات کے ایشو کو سامنے لاتی ہے تو پولیس مجبور ہوکر آدھی منشیات بتاتی ہے باقی منشیات فروخت کردی جاتی ہے منشیات کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کی موجیں لگی ہوئی ہیں پچھلے دنوں ٹھٹھہ اور جھرک میں منشیات اور گٹکے میں استعمال ہونے والے مٹیریل کے ٹرک پکڑے گئے لیکن مال مسروقہ بالکل نا ہونے کی مقدار میں دکھایا گیا۔ اس کے علاوہ جو ٹرک ٹھٹھہ سے پکڑا گیا اس کے مال پر پولیس والے آپس میں لڑ پڑے ایسی حرکتیں پولیس کا معمول بن گئیں ہیں ٹھٹھہ کے سیاسی نمائندے اس ساری حقیقت سے لاتعلق ہیں ٹھٹھہ کے علمی، ادبی، سیاسی و سماجی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوہے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھٹھہ میں کھلے عام منشیات اور موتمار شیشہ آئیس نشہ کے اڈوں کو فوری طور بند کرایا جائے نوجوان نسل کو موت کے منہ سے نکالا جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes