موسم برسات میں امرود کو پھل کی مکھی سے بچانے کیلئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے، محکمہ زراعت

Published on July 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)محکمہ زراعت نے باغبانوں کو موسم برسات میں امرود کو پھل کی مکھی،نقصان رساں کیڑے و بیماریوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کے لیے پودوں کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے۔شعبہ پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر رسول نے کہا ہے کہ موسم برسات میں امرود کی گرمیوں کی فصل کو پھل کی مکھی سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مکھی پھل کے اندر اپنا ڈنگ داخل کر کے انڈے دیتی ہے جن سے چھوٹی چھوٹی سنڈیاں پیدا ہوکر گودے کو کھا نا شروع کر دیتی ہیں اور پھل گل سڑ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امرود کے باغبان ابتدائی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے تدارکی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی مالی نقصان یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes