پاکستان ایک مستحکم اور پر امن افغانستان دیکھنا چاہتا ہے: معید یوسف

Published on October 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)بھارت نے ہمیشہ خطے میں بگاڑ کا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ روس، پاکستان اور چین، افغانستان میں مثبت اور فعال کردار ادا کر سکتے ہیں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ مستحکم افغانستان خطے میں امن کیلئے ناگزیر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کیلئے بات کر رہا ہے۔ پاکستان افغان طالبان کی جانب سے بات نہیں کر رہا۔ افغانستان گزشتہ 4 دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے۔ پاکستان ایک مستحکم اور پر امن افغانستان دیکھنا چاہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ماضی میں 50 لاکھ سے زائدمہاجرین کی میزبانی کر چکا ہے۔ پاکستان کاہمیشہ موقف رہاہے کہ افغان مسئلے کا سیاسی حل ہونا چاہیے۔ بھارت نے وادی پنج شیر پر اپنے جھوٹے بیانیہ کو آگے بڑھانے کیلئے فیک نیوز کا استعمال کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog